27 جنوری 2015 - 09:32
عراقی کردستان میں ایرانی ڈاکٹروں کی خدمات کا آغاز

عراقی پناہ گزینوں کی مدد کے لئے ایرانی ڈاکٹروں کی ٹیم نےعراقی کردستان میں پہنچ کر اپنا کام شروع کردیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران وہ پہلا ملک تھا جس نے عراق کا بحران شروع ہونے کے بعد سے ہی داعش دہشتگردوں کے خطرات کے مقابلے میں اس ملک کی حمایت کی اور اس وقت ایرانی ڈاکٹروں کی ٹیم پناہ گزینوں کی مدد کے لئے عراقی کردستان میں موجود ہے- ایرانی ڈاکٹروں کی ٹیم نے اپنی خدمات کاآغاز اربیل کے بحرکہ علاقے سے کردیا ہے- اس کیمپ میں تین ہزار عراقی پناہ گزیں ہیں جو شمالی عراق میں تکفیری دہشتگردوں کے حملوں کے باعث دربدر ہوگئے ہيں- ایرانی ہارٹ اسپیشلسٹ علی شافعی نے کردستان کے علاقے میں اپنی موجودگی کے بارے میں کہا کہ ایرانی دنیا کے تمام مظلوموں کا دفاع کرتے ہيں اور ہم عراقی پناہ گزینوں کو بھی خدمات فراہم کررہے ہیں جو مغربی ممالک کی پالیسیوں کی وجہ سے بہت سے مسائل کاشکار ہوگئے ہيں ۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ڈاکٹروں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہم  صرف انسانیت کے ناطے عراقی عوام کی مدد کررہے کیونکہ ہمارے لئے پڑوسی ملک عراق کے عوام کی تندرستی، ایرانی عوام کی صحت و تندرستی کے برابر اہمیت رکھتی ہے-  تہران یونیورسٹی کے پروفیسر اور اسکن اسپیشلسٹ سید ناصر عمادی نے کہا کہ عراقی کردستان کے علاقے میں ایرانی ڈاکٹروں کی موجودگی کی پہلی وجہ یہ ہے کہ یہ ملک ہمارا پڑوسی ہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ تمام انسانوں کی صحت و سلامتی اہمیت رکھتی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲